اسامہ میر

اسامہ میر انگلینڈ میں دی ہنڈریڈ کے دوران ایکشن میں ہوں گے

لندن (گلف آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اسامہ میر اس سال انگلینڈ میں دی ہنڈریڈ کے دوران ایکشن میں ہوں گے، اسامہ میر کو مانچسٹر اوریجنلز نے سائن کرلیا ہے۔

مانچسٹر اوریجنلز ٹیم انتظامیہ کے مطابق پاکستان کے آل راؤنڈر اسامہ میر کو سری لنکا کے ونندو ہسارنگا کی جگہ ٹیم کا حصہ بنایا گیا ۔اسامہ میر 2023 دی ہنڈریڈ میں ایکشن میں نظر آنے والے پانچویں پاکستانی ہوں گے۔ان سے قبل شاہین آفریدی، حارث رؤف، شاداب خان اور احسان اللہ بھی مختلف ٹیموں سے معاہدے سائن کرچکے ہیں۔

اسامہ میر نے حال ہی میں ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں اپنی شاندار پرفارمنس سے سب کی توجہ حاصل کرلی تھی۔معاہدے کے بعد اسامہ میر نے کہا کہ ان کی ہمیشہ خواہش تھی کہ وہ دی ہنڈریڈ کا حصہ بنیں، اس سال ان کا ہدف تھا کہ وہ یہاں ایکشن میں ہوں، خوشی ہے کہ انہیں یہ موقع ملا ، کوشش کریں گے کہ اچھی کارکردگی دکھاکر سب کو متاثر کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں