امام الحق

بابر کے بعد امام بھی لنکا پریمیئر لیگ کا حصہ بن گئے

کولمبو (گلف آن لائن)قومی ٹیم کے بیٹر امام الحق کا بھی لنکا پریمیئر لیگ میں معاہدہ ہوگیا۔ امام الحق پہلی بار پاکستان سے باہر کسی لیگ میں حصہ لیں گے جس کیلئے امام الحق کا کولمبو اسٹرائیکر سے معاہدہ ہوا ہے۔امام الحق کو آئرلینڈ کے کھلاڑی لورکن ٹکر کے متبادل کے طور پر سائن کیا گیا ہے،

کولمبو اسٹرائیکرز میں امام الحق کو بابر اعظم کا ساتھ حاصل ہوگا۔واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا بھی لنکا پریمیئر لیگ کے ساتھ معاہدہ ہو گیا ہے۔ بابر اعظم ایل پی ایل میں براہ راست معاہدہ کرنے والے کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہیں۔کپتان بابر اعظم کے ساتھ معاہدہ کولمبو نے کیا ہے،

اس کے علاوہ متھیشا پاتھیرانا اور چمیکا کرونارتنے سے بھی کولمبو نے معاہدہ کیا ہے، ڈیوڈ ملر، میتھیو ویڈ، شکیب الحسن، تبریز شمسی کا بھی ایل پی ایل میں براہ راست معاہدہ ہوا ہے،براہ راست معاہدہ کرنے والوں میں سری لنکا کے کرکٹرز بھی شامل ہیں۔لنکا پریمیئر لیگ اس سال 30 جولائی سے 22 اگست تک شیڈولڈ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں