حرا مانی

جب کبھی اداس ہوں تو ہانیہ عامر کا انسٹاگرام دیکھ لیتی ہوں، حرا مانی

کراچی (گلف آن لائن)اداکارہ حرا مانی ڈرامہ اسکرین پر مختلف کرداروں میں نظر ا?تی رہی ہیں ، انہوں نے ہارر، کامیڈی سمیت سنجیدہ کردار بھی نبھائے ہیں جبکہ گلوکاری کے میدان میں بھی انہیں سننے والوں نے سراہا ہے ۔ البتہ ڈرامہ اسکرین سے نکل کر حرا مانی نے سلور اسکرین پر انٹری دے دی ہے اور فلم ‘تیری میری کہانیاں’ میں اداکارہ ہدایت کار نبیل قریشی کی مختصر، ہارر کامیڈی فلم ‘جن محل’ میں اپنے شوہر، سلمان ثاقب شیخ (مانی) کے ساتھ نظر آئی ہیں ۔

جیو ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو میں حرا نے اپنے اداکاری کے سفر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘ میں نے بہت سے کردار نبھائے ہیں لیکن ڈرامہ سیریل ‘کشف’ میں کشف کا مرکزی کردار میرا پسندیدہ رہا ہے اس کردار کو نبھاکر مجھے بہت مزہ آیا، مجھے سنجیدہ کردار کرنا زیادہ پسند ہیں’۔اس سوال پر کہ کانٹینٹ ڈریون اسٹوریز یعنی ایسی کہانیاں جو حقیقت سے زیادہ قریب ہوں، کیا ہمارے ناظرین ایسی کہانیاں دیکھنے کے عادی ہیں یا انہیں کچھ مختلف مثلا، ساس بہو سے ہٹ کر کچھ دیکھنے کی طرف لانے کیلئے وقت درکار ہے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں