وزیراعظم

وزیراعظم سمیت سیاسی شخصیات کا طارق فضل کے بیٹے کی وفات پر اظہار افسوس

اسلام آباد (گلف آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے رہنما ن لیگ طارق فضل چودھری کے بیٹے کی ٹریفک حادثے میں وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیراعظم نے انزہ طارق کی وفات پر اہل خانہ سے دلی رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہلخانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

ادھر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے طارق فضل چودھری کی رہائش گاہ جا کر ان سے بیٹے کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ سپیکر راجہ پرویز اشرف نے بھی طارق فضل چودھری کے بیٹے کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ راجہ پرویز نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں طارق فضل چودھری اور دیگر اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالی طارق فضل اور اہل خانہ کو جوان بیٹے کی موت پر صبر جمیل عطا فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں