شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا محسن نقوی سے رابطہ،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں بارے گفتگو

لاہور(گلف آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب کے نگران وزیراعلی محسن نقوی سے ٹیلفونک رابطہ کیا ۔وزیراعظم نے محسن نقوی سے پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کے معاملات پر گفتگو کی۔

رابطے میں پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں وفاق کے برابر کرنے پر بات چیت ہوئی۔نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف کو سرکاری ملامین کی تنخواہوں کے معاملے کو دوبارہ کابینہ میں لے جانے کی یقین دہانی کروا دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں