اوگرا

اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں ردوبدل کر دیا

اسلام آباد(گلف آن لائن ) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا ) نے ایل این جی کی قیمتوں میں ردوبدل کر دیا۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے لیے ایل این جی کی تقسیمی قیمتوں میں کمی کی گئی جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے لیے ایل این جی کی تقسیمی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔

پنجاب اور کے پی کے کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں 0.06ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی جبکہ سندھ اور بلوچستان کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 0.19 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے لیے ایل این جی کی قیمت 12.64ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے لیے ایل این جی کی قیمت 13.13 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی۔

اوگرا نے جولائی کے لیے ایل این جی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں