صنم سعید

بچہ پیدا کرنے کی خواہش نہیں رہی‘ گود لے لوں گی‘ صنم سعید

کراچی (گلف آن لائن) معروف اداکارہ صنم سعید نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں انہیں بچے پیدا کرنے کی خواہش رہی تھی لیکن اب وہ بچے کو جنم نہیں دینا چاہتیں، البتہ وہ کسی بے سہارا بچے کو ضرور گود لیں گی۔

ایک ٹی وی پروگرام کے دوران بچوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں صنم سعید نے کہا کہ ماضی میں انہیں بچے پیدا کرنے کی خواہش تھی مگر اب وہ بچے پیدا نہیں کرنا چاہتیں۔ صنم سعید نے بتایا کہ وہ کسی نئے انسان کو دنیا میں لانے کے بجائے کسی بے سہارا بچے کو گود لیں گی اور یہ سب سے اچھا عمل ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوگوں کو اس معلومات کو حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے جو کہ ان کے لیے فائدہ مند ہو، کسی کی شادی، طلاق اور دوسری شادی سے متعلق افواہیں یا چہ میگوئیاں کرتے رہنا کوئی اچھی بات نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں