رونالڈو

میرے سعودی عرب آنے سے دیگر عالمی کھلاڑی بھی یہاں آنے کے بارے میں سوچیں گے، رونالڈو

لزبن (گلف آن لائن)پرتگال کے اسٹار فٹبالر اور سعودی کلب النصر کا حصہ کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ میرے سعودی عرب آنے سے دیگر عالمی کھلاڑی بھی یہاں آنے کے بارے میں سوچیں گے۔ایک میچ کے بعد غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ میں نے دیگر بہترین کھلاڑیوں کے لیے سعودی ٹیموں میں شامل ہونے کے لیے بھی راہ ہموار کی ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ زیادہ تر یورپی لیگز زوال کا شکار ہیں، میں کسی یورپی کلب میں واپس نہیں جاؤں گا، یورپی فٹ بال نے بہت زیادہ معیار کھو دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یورپ میں واحد درست اور اب بھی اچھا کام پریمیئر لیگ کر رہی ہے جو باقی تمام لیگوں سے آگے ہے۔اسٹار فٹبالر نے کہا کہ اب تمام کھلاڑی یہاں آ رہے ہیں، ایک سال میں مزید ٹاپ کھلاڑی سعودی عرب آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں