ranbir kapoor

رنبیر کپور نے اہلیہ کے ساتھ فٹبال نہ کھیلنے کی وجہ بتا دی

ممبئی(گلف آن لائن) بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ عالیہ بھٹ کے ساتھ فٹبال کھیلتے ہارا تو وہ کافی عرصے جشن مناتی رہیں گی،اگر میں نے ہرایا تو پھر بھی باتیں سننا پڑیں گی۔

بالی ووڈ سٹار رنبیر کپور نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا بچپن سے فٹبال کا دیوانہ ہوں مگر چاہتا ہوں کبھی بیوی عالیہ بھٹ کے مقابل فٹبال نہ کھیلنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ عالیہ بھٹ اچھا فٹبال کھیلتی ہیں اگر اس نے مجھے ہرا دیا تو کافی عرصے تک اس کا جشن مناتی رہے گی اور اگر میں نے ہرایا تو پھر باتیں سننا پڑیں گی۔ اس معاملے میں دونوں طرف سے مشکل میری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں