خواجہ سعد رفیق

رواں سال کے آخر تک ایم ایل ون پر کام شروع ہو جائے گا: خواجہ سعد رفیق

لاہور: (گلف آن لائن) وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ رواں سال کے آخر تک ایم ایل ون پر کام شروع ہو جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے ایم ایل ون پر کوئی کام نہیں کیا، لاگت ساڑھے 6 ارب ڈالر سے بڑھ کر 10 ارب ڈالر پر چلی گئی ہے، ایم ایل ون کیلئے ہم چائنیز کو منانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس بارشوں سے بنیادی ڈھانچہ شدید متاثر ہوا ہے، ریلوے ٹریک کو بھی بارشوں سے نقصان پہنچا ہے، ریلوے کے افسران اور ملازمین نے دن رات کام کر کے ٹریک بحال کیا۔

وزیرِ ریلوے کا کہنا تھا کہ کوٹلی لاڑکانہ سیکشن پر ریلوے بحال ہو چکی ہے، کوشش ہے کہ جو ٹرینیں بند ہیں انہیں بحال کیا جائے، محدود وسائل اور مشکلات کے باوجود مسافروں کو سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ ریلوے کی سمت ٹھیک ہوگئی ہے، اب اگلی حکومت کی ذمہ داری ہوگی، حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں، ریاست کیلئے کام آگے بڑھانا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں