بلاول بھٹو

یوکرین کے وزیر خارجہ ڈومیروکلیبا کی وزارت خارجہ آمد، بلاول بھٹونے ترتپاک استقبال کیا

اسلام آباد (گلف آن لائن) یوکرین کے وزیر خارجہ ڈومیروکلیبا کی وزارت خارجہ آمد پر وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے پرتپاک استقبال کیا،یوکرینی وزیر خارجہ کا پہلا پاکستان کا سفارتی دورہ ہے، دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔

جمعرا ت کے روز یوکرین کے وزیر خارجہ ڈومیروکلیبا نے دورہ پاکستان کے موقع پر وزارت خارجہ آمد پہنچے ، وزیر خارجہ و چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے یوکرینی ہم منصب کا پرتپاک استقبال کیا،وزیر مملکت برائے خارجہ حناربانی کھر بھی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے ہمراہ تھیں،

دونوں وزرائے خارجہ نے وزارت خارجہ میں پودا بھی لگایا،یوکرینی وزیر خارجہ کا پہلا پاکستان کا سفارتی دورہ ہے،دونوں ممالک کے درمیان اس دورے کو اہم قرار دیا گیا،دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا،دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں