براڈ

براڈ کی ٹیسٹ کرکٹ میں 600 وکٹیں مکمل، سنگِ میل عبور کرنیوالے دوسرے فاسٹ بولر بن گئے

لندن (گلف آن لائن)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 600 وکٹیں مکمل کرلیں، وہ یہ سنگِ میل عبور کرنے والے دنیا کے دوسرے فاسٹ بولر ہیں۔

اسٹورٹ براڈ نے یہ کارنامہ آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن انجام دیا۔انہوں نے کیریئر کے 166 ویں ٹیسٹ میں 600 وکٹیں مکمل کیں۔انگلش فاسٹ بولر کو 600 وکٹیں مکمل کرنے کے لیے 2 وکٹیں درکار تھیں، براڈ نے ایشز کے چوتھے ٹیسٹ کے پہلے دن آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ کو پویلین بھیجا اور پھر ٹریویس ہیڈ کو آؤٹ کرکے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 600 وکٹیں مکمل کیں۔

اسٹورٹ براڈ ٹیسٹ کرکٹ میں 600 وکٹیں لینے والے پانچویں بولر ہیں جبکہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے دوسرے فاسٹ بولر ہیں۔ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے پہلے 600 وکٹیں مکمل کرنے والے فاسٹ بولر کا اعزاز انگلینڈ کے ہی جیمز اینڈرسن کے پاس ہے۔اسٹورٹ براڈ سے قبل سری لنکا کے متھایا مرلی دھرن، ا?سٹریلیا کے شین وارن، بھارت کے انیل کمبلے اور انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں 600 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹوں کی بات کریں تو اس فہرست میں متھایا مرلی دھرن 800 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ شین وارن 708 وکٹوں کے ساتھ دوسرے،جیمز اینڈرسن 688 وکٹوں کے ساتھ تیسرے، انیل کمبلے 619 وکٹوں کے ساتھ چوتھے جبکہ اسٹورٹ براڈ 600 وکٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے ایشز کے چوتھے ٹیسٹ کے پہلے روز 8 وکٹوں پر 299 رنز بنائے،کینگروز کو 5 میچز کی سیریز میں 2ـ1 کی برتری حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں