یونان کشتی حادثہ

یونان کشتی حادثہ، میتوں کی پاکستان منتقلی شروع

اسلام آباد ( گلف آن لائن)یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے کی میتوں کی پاکستان منتقلی کا عمل شروع ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق یونان کشتی حادثے میں جاں بحق 15پاکستانیوں کی ڈی این سے تصدیق کے بعد میتوں کی پاکستان منتقلی کا عمل شروع ہو گیا ہے، پہلے مرحلے میں 3پاکستانیوں کی میتیں یونان سے قطر ایئر ویز کے ذریعے لاہور پہنچائی گئی ہیں جن 3افراد کی میتیں واپس پہنچیں ان میں ایک کا تعلق گوجرانوالہ اور دو گجرات کے رہائشی ہیں۔

تینوں میتیں ان کے ورثا کے حوالے کردی گئی ہیںجہاں سے ناصر کی میت آبائی شہر گوجرانوالہ پہنچائی گئی جبکہ سفیان اور عباس کی میتیں گجرات میں ان کے گھروں میں پہنچیں۔

تینوں افراد کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستانوں میں سپرد خاک کیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق 22جولائی کو یونان سے 6مزید میتیں پاکستان لائی جائیں گی

اپنا تبصرہ بھیجیں