سارہ علی خان

والد سیف علی خان فلموں کے انتخاب میں میری مدد کرتے ہیں،سارہ علی خان

ممبئی (گلف آن لائن)ابھرتی ہوئی بھارتی اداکارہ سارہ علی خان نے کہا ہے کہ ان کے والد سیف علی خان فلموں کے انتخاب میں ان کی مدد کرتے ہیں۔

حال ہی میں فلم” ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے” میں وکی کوشل کے بالمقابل اداکاری کرنے والی سارہ علی خان کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔ فلم کی کامیابی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ اس نے باکس آفس پر 100 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرلیا۔

ایک حالیہ انٹرویو کے دوران سارہ علی خان کا کہنا تھا کہ میں فلموں کے انتخاب کے سلسلے میں اپنے والد سیف علی خان اور والدہ امریتا سنگھ سے بات چیت کرتی ہوں اور ان سے مشورہ لیتی ہوں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ والدین کے مشورے کے بعد میرا دل خود بخود فلم کے کردار سے جڑ جاتا ہے۔

یہ انتخاب کا عمل انتہائی نجی ہے، لہٰذا دونوں میری حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ میں خود اس کا تعین کر سکوں کہ کونسی فلم میں کام کرنا ہے اور کونسی فلم کو چھوڑ دینا ہے۔

سارہ علی خان کا کہنا تھا کہ میں ہر فلم یہ سمجھ کر کرتی ہوں کہ یہ میرا آخری موقع ہے اور میں اپنی ہر فلم میں اپنی سو فیصد محنت کرتی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں