،سبزیوں اور پھلوں

پرچون سطح پر گراں فروشی کا سلسلہ نہ رک سکا ،سبزیوں اور پھلوں کی من مانے نرخوں پر فروخت

لاہور(گلف آن لائن)حکومت کی جانب سے قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے موثر نظام نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ روز بھی پرچون سطح پر گراں فروشی اپنے عروج پر رہی ، دکانداروں نے سبزیاں اور پھل سرکاری نرخنامے کی بجائے من مانے نرخوں پر فروخت کئے ۔

سرکاری نرخنامے میں پیاز درجہ اول کی قیمت45 روپے مقرر کی گئی تاہم دکانداروں نے 55سے60روپے کلو فروخت جاری رکھی، پیاز درجہ دوم36کی بجائے45، پیاز درجہ سوم28کی بجائے35سے40،ٹماٹر درجہ اول110کی بجائے150،ٹماٹر درجہ دوم90کی بجائے110سے120جبکہ ٹماٹر درجہ سوم80کی بجائے90روپے،لہسن دیسی240کی بجائے300سے320،لہسن ہرنائی350کی بجائے380سے390،ادرک تھائی لینڈ890کی بجائے1100سے1200،کھیر ادیسی80کی بجائے90،کھیرا فارمی85کی بجائے100،میتھی 200کی بجائے260سے270،بینگن125کی بجائے160سے170،بند گوبھی85کی بجائے100،پھول گوبھی150کی بجائے180،شملہ مرچ135کی بجائے170سے180،شلجم100کی بجائے130سے140،اروی125کی بجائے170سے180،مٹر 230کی بجائے270سے280،کریلا100کی بجائے130سے140،سبز مرچ اول115کی بجائے130،سبز مرچ درجہ دوم42کی بجائے60،لیموں دیسی140سے180سے200،ٹینڈے دیسی105کی بجائے130سے140،گھیا کدو125کی بجائے150،پالک فارمی50کی بجائے60سے65،گھیا توری85کی بجائے100سے110،گاجر چائنہ85کی بجائے100،حلوہ کدو40کی بجائے50جبکہ آم کچا 90سے 100روپے کلو فروخت ہوا ۔ پھلوں میں سیب گاچہ درجہ اول200کی بجائے280سے300،سیب گاچہ درجہ دوم130کی بجائے180سے190،سیب گاچہ درجہ سوم100کی بجائے140سے150،سیب وانا درجہ اول110کی بجائے150سے160،سیب وانا درجہ دوم80کی بجائے100سے110،سیب ایرانی درجہ اول345کی بجائے440سے450، سیب ایرانی درجہ دوم200کی بجائے280سے290، سیب ایرانی درجہ سوم120کی بجائے170سے180،کیلا درجہ اول درجن160کی بجائے270سے280، کیلا درجہ دوم درجن100کی بجائے150، کیلا درجہ سوم درجن70کی بجائے100،انار دیسی نیا195کی بجائے300،آلو بخارا درجہ اول285کی بجائے340سے350،آلو بخارا درجہ دوم160کی بجائے200،گرما70کی بجائے80سے90،خوبانی سفید درجہ اول185کی بجائے280سے300، خوبانی سفید درجہ دوم120کی بجائے170سے180،آڑو درجہ اول160کی بجائے250سے260،آڑو درجہ دوم120کی بجائے160سے170،آم دوسہری درجہ اول150کی بجائے200، آم دوسہری درجہ دوم95کی بجائے130سے140،آم لنگڑا90کی بجائے120سے130،آم سندھڑی درجہ اول160کی بجائے200سے220،آم سندھڑی درجہ دوم125کی بجائے150،آم انور رٹول185کی بجائے240سے250،پپیتا300کی بجائے380سے390،آم چونسہ165کی بجائے180،جامن135کی بجائے140سے150،الیچی درجہ اول345کی بجائے430سے440، الیچی درجہ دوم250کی بجائے300جبکہ کھجور ایرانی520کی بجائے580سے600روپے کلو تک فروخت ہوئی۔حکومت کے زیر انتظام بازاروں میں پھل اور سبزیاں مقررہ نرخوں پر فروخت ہوئے تاہم مختلف مقامات پر خریداروں کی جانب سے اشیاء کا معیار ناقص ہونے کی شکایات کی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں