عبدالعلیم خان

پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے’ عبدالعلیم خان

لاہور ( گلف آن لائن) صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے لائن آف کنٹرول پر اپنی جانوں کو ہتھیلی پر رکھ کر ملک کی حفاظت کرنے والے سپاہیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہدہشت گردی بڑا چیلنج ہے، ملک حالت جنگ میں ہی ہے۔ ہر سیاسی جماعت کو عسکری قیادت کی لازوال قربانیوں کا اعتراف کرنا چاہیے۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ افواج پاکستان کو ہمہ وقت مختلف محاذوں پر بڑے چیلنجز کا سامنا رہتاہے، ملک وقوم کے لئے فوجی جوان وافسران قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں۔

پوری قوم اپنی افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔صدر آئی پی پی نے کہا کہ بہت بھگت چکے، ریاست میں نان اسٹیٹ ایکٹرز کی گنجائش نہیں ہوسکتی، پاکستان نے خاصی قیمت چکادی، اب حتمی فیصلہ کرنا ہوگا۔

عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ ففتھ جنریشن وار زوروں پر ہے،دشمن کے ہر ہتھکنڈے کا مقابلہ کرنا ہوگا، پاکستان مقدم ہے،ہرشہری ریاست کی مضبوطی کیلئیکردار اداکرے۔

کسی قربانی سیدریغ نہیں ہوگا، ہر قیمت پر سرحدوں کی حفاظت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں