اداکارہ متھیرا

اداکارہ متھیرا نے نادر علی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی (گلف آن لائن) متھیرا نے دوران شو یوٹیوبر نادر علی کو خواتین کے ساتھ غیر مناسب طریقے سے پیش آنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

نجی میڈیا پر ایک ٹی وی شو کے دوران میزبان متھیرا نے مہمان مبین الحق سے نادر علی اور سنیتا مارشل کے درمیان حال ہی میں ہونے والے تنازع سے متعلق سوال کیا، ساتھ ہی نادر علی کے شو میں شرکت کے حوالے سے اپنے تجربے کا بھی ذکر کیا۔مبین الحق کی جانب سے نادر علی کے دفاع پر متھیرا کا کہنا تھا کہ ویوز اور تنازع بنانے کے چکر میں نادر علی اندھے ہوجاتے ہیں، میں نادر علی کے وی لاگ میں شرکت کا تجربہ کرچکی ہوں لیکن وہ تجربہ اچھا نہیں تھا کیوں کہ نادر علی خواتین سے بہتر رویہ نہیں رکھ پاتے۔

متھیرا نے بتایا کہ میں نادر علی کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئی تھی تاہم یہ تجربہ اچھا نہیں رہا، غیر مناسب سوالات کی وجہ سے بار بار ری ٹیک لینے پڑے۔

انہوں نے بتایا کہ نادر علی کو عموماً خواتین پر اعتراض ہوتا ہے، وہ خواتین کے حوالے سے غلط سوالات کرتے ہیں جس کی وجہ سے شو میں شریک خواتین اچھا محسوس نہیں کرتیں، وہ خواتین کو مناسب عزت بھی نہیں دیتے۔

متھیرا نے دوران شو نادر علی کو مخاطب کرتے ہوئے خواتین کو عزت دینے کی درخواست بھی کی جب کہ اس کے برعکس انہوں نے میزبان تابش ہاشمی کی تعریف کی اور کہا کہ وہ آئے اور چھاگئے ہیں۔

میزبان کی بات پر تابش ہاشمی کے حوالے سے متھیرا کی رائے سے ان کے مہمان یوٹیوبر مبین الحق نے بھی اتفاق کیا اور کہا کہ تابش کے ساتھ مہمان بھی بہت انجوائے کرتے ہیں، تابش کے سوالات اور مہمانوں کے ساتھ رویہ دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ وہ کراچی کا لڑکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں