آل پاکستان انجمن تاجران

امام حسین کا نام ہر یزیدی سوچ اور کردارکی موت ہے’ اشرف بھٹی

لاہور( گلف آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے یوم عاشور پر حضرت امام حسین، اہل بیت اور ان کے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام عالی مقام اور ان کے ساتھیوں کا پاکیزہ لہو تا قیامت حق، اصول اور سچائی کی گواہی دیتا رہے گا،خاتم الانبیا ء کے پیارے نواسے نے اسلام کی سربلندی کے لئے اپنی، اپنے اہل خانہ اور ساتھیوں کی عظیم قربانی پیش کی، دنیا میں آج بھی حضرت امام حسین اور یزید کی سوچ کے درمیان جنگ جاری ہے۔

یوم عاشور کی مناسبت سے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نواسہ رسولۖ نے درس دیا کہ اصول کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کردینے والے اقتدار پر قبضہ کرنے والوں کے مقابلے میں اللہ تعالی کی بارگاہ اور تاریخ میں سرخرو رہتے ہیں، صرف مسلمان ہی نہیں دنیا کا ہر حق پرست، انصاف پسند اور باضمیر انسان حضرت امام حسین کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کے حق پر ہونے کی گواہی دے رہا ہے،امام حسین کا نام ہر یزیدی سوچ اور کردارکی موت ہے۔

انہوںنے مزید کہا کہ نواسہ رسول ۖحضرت امام حسین اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں نے دین اسلام کے آفاقی اصولوں کو قیامت تک کیلئے زندہ کر دیا۔

نواسہ رسولۖ نے انسانیت کی عظمت اوراسلام کی سربلندی کیلئے میدان کربلا میں قربانی دے کر تاریخ اسلام کا درخشاں باب رقم کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں