ہاکی

ایشیئن چیمپئنز ٹرافی،پاکستانی ہاکی ٹیم یکم اگست کو بھارت روانہ ہو گی

اسلام آباد (گلف آن لائن)ایشیئن چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے پاکستانی ہاکی اسکواڈ یکم اگست کوبھارت روانہ ہو گا۔

ایشیئن ہاکی چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی اسکواڈ واہگہ کے راستے بھارت جائے گا، عمر بھٹہ کی قیادت میں ٹیم براستہ امرتسر چنائی جائے گی۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے 3 آفیشلز اب بھی ویزوں کے منتظر ہیں،ہیڈ کوچ شہناز شیخ کو بھی بروقت ویزا ملنے میں مشکلات کا سامنا ہے،محرم کی تعطیلات کے باعث لاہور کے قریبی علاقوں کے کھلاڑی گھروں کو چلے گئے ہیں۔

بھارت روانگی سے قبل ٹیم کا ایک پریکٹس سیشن لاہور میں شیڈول ہے۔واضح رہے کہ ایشیئن چیمپئنز ٹرافی 3 اگست سے 12 اگست تک کھیلی جائے گی جس میں پاکستان کا پہلا میچ 3 اگست کو ملائیشیا سے ہو گا جبکہ بھارت سے مقابلہ 9 اگست کو شیڈول ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں