عامر خان اور اہلیہ فریال

برٹش پاکستانی باکسر عامر خان اور اہلیہ فریال مخدوم میں پھر دوریاں پیدا ہوگئیں

لندن (گلف آن لائن) برٹش پاکستانی باکسر عامر خان اور اہلیہ فریال مخدوم میں پھر دوریاں پیدا ہوگئیں۔شادی کی دسویں سالگرہ پر سابق ورلڈ چیمپئن باکسر کا ماڈل سمیرا کے ساتھ جنسی پیغامات کے تبادلے کا اسکینڈل سامنے آیا تھا۔

برطانوی میڈیا کے دعویٰ کے مطابق 3 بچوں کے باپ عامر خان کی حرکت پر فریال مخدوم ناراض ہیں۔ شوہر کی بار بار بے وفائی سے تنگ فریال مخدوم الگ رہنے لگی ہیں۔

فریال مخدوم نے ماڈل سمیرا پر بھی تنقید کی اور کہا کہ عامر خان سے متعلق پوری دنیا جانتی ہے، سمیرا نے شادی شدہ شخص کے ساتھ ایسے پیغامات کا تبادلہ کیوں کیا؟انہوںنے کہاکہ میری توجہ کا مرکز بچے ہیں اور میں نے انہیں اس پوری صورتحال سے محفوظ رکھنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں