سی پیک

چینی نا ئب وزیر اعظم سی پیک کی 10 ویں سا لگر ہ کی تقر یبات میں شر کت کر یں گے، چینی وزارت خا رجہ

بیجنگ (گلف آن لائن)
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے اعلان کیا ہےکہ پاکستانی حکومت کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے اور نائب وزیر اعظم حہ لی فنگ 30 جولائی سے یکم اگست تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔وہ اسلام آباد میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے آغاز کی 10 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے ساتھ ساتھ پاکستانی رہنماوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق

ترجمان نے کہا کہ رواں سال صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کردہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی مشترکہ تعمیر کی تجویز کی 10 ویں سالگرہ اور سی پیک کے آغاز کی 10 ویں سالگرہ ہے۔ گزشتہ ایک دہائی کے دوران ” بیلٹ اینڈ روڈ ” کی مشترکہ تعمیر کے لئے ایک اہم پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر ، سی پیک کی تعمیر نے ٹھوس نتائج حاصل کیے ہیں اوریہ چین پاکستان دوستی کا ایک “نیا معیار” بن گیا ہے۔

ماؤننگ نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد، چین اور پاکستان کے درمیان روایتی دوستی کو جاری رکھنے، سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے، چین پاکستان چاروں موسم کے اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کو مستحکم اور گہرا کرنے، نئے عہد میں چین پاک ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں تیزی لانے اور خطے اور دنیا کی ترقی و خوشحالی میں کردار ادا کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں