پی سی بی کرکٹ کمیٹی

پی سی بی کا مشاورتی عمل آج سے پھر شروع ہو گا

لاہور (گلف آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ کی اولین ترجیح ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کو فوری حتمی شکل دینا ہے جس کیلئے مشاورتی عمل پھر شروع ہو گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی اولین ترجیح ڈومیسٹک کرکٹ کی شروعات ہے اور اس کے لیے گزشتہ ہفتے مشاورتی عمل کا آغاز کرکٹ کمیٹی کے ہیڈ اور ایڈوائزر ٹو چیئرمین مصباح الحق نے کیا تھا جس کا آغاز اب پھر چھٹیوں کے بعد ہو گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کے معاملات زیرِ غور نہیں ہیں کیونکہ پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کو جلد از جلد حتمی شکل دینا چاہتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ریجنز اور ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کی تعداد کے فیصلے کے بعد جلد ڈومیسٹک کرکٹ کا آغاز کیا جائے گا۔پی سی بی کے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ پاکستان ٹیم مینجمنٹ میں تبدیلیوں کے حوالے سے نہ فیصلہ ہوا ہے نہ مشاورت ہوئی ہے، بلاوجہ کا تاثر دیا گیا کہ مینجمنٹ تبدیل کی جا رہی ہے۔

پی سی بی کے ذرائع کے مطابق نو چینج نیڈ اِن دی مینجمنٹ کا سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بھی چلایا گیا، سابق چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے بھی اس ٹرینڈ کی توثیق کی۔

پی سی بی کے ذرائع یک مطابق کوچز کی تعیناتی کے طریقہ کار کا ضرور جائزہ لیا جائے گا جبکہ فوری تبدیلی ایجنڈے میں شامل نہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں