چین

چینی معیشت کی بحالی جاری ہے ، قومی ترقی و اصلاحات کمیشن

بیجنگ(گلف آن لائن) چین کے قومی ترقی اور اصلاحات کے کمیشن نے 30 جولائی کو سال کی پہلی ششماہی میں ترقی اور اصلاحات کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

پیر کے روز چینی میڈیا کے مطابق چین کے قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن کے انچارج نے کہا کہ ملکی معیشت کی مسلسل بحالی کے تناظر میں میکرو کنٹرول پالیسیوں کے اگلے مرحلے میں پانچ پہلوؤں پر توجہ دی جائے گی۔

سب سے پہلے استحکام کو برقرار رکھتے ہوئے پیشرفت کرنا اور معاشی بحالی کی مثبت رفتار کو مستحکم کیا جائے گا۔ مستحکم ترقی کو زیادہ نمایاں پوزیشن میں رکھا جائے گا اور آنے والی تبدیلیوں کے مطابق بروقت ٹارگٹڈ اور طاقتور پالیسیاں اور اقدامات متعارف کرائے جائیں گے۔

دوسرا، حقیقی معیشت کی بنیاد پر جدید صنعتی نظام کی تعمیر کو تیز کیا جائے گا۔سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کی صلاحیت ،صنعت اور سپلائی چین کی لچک اور حفاظت کی سطح کو مزید بڑھایا جائیں گے۔

تیسرا یہ کہ اصلاحات اور کھلے پن پر عمل اور کاروباری اداروں کو مؤثر طریقے سے متحرک کیا جائے گا۔مستقل طور پر ادارہ جاتی کھلے پن کو بڑھایا جائیں گے۔غیر ملکی سرمائے کو راغب کرنے اور اس کے استعمال کے لیے زیادہ سے زیادہ کوششیں کی جائیں گی اور “بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر کے اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دیا جائےگا۔

چوتھا یہ کہ رئیل اسٹیٹ، مقامی قرضوں، مالیات اور دیگر شعبوں میں چھپے ہوئے خطرات کا مناسب طریقے سے انتظام اور حل کیا جائے گااور خوراک اور توانائی کے وسائل کی حفاظت کی صلاحیت کو بھرپور طریقے سے بہتر بنایا جائے گا۔

پانچواں، لوگوں کی روزمرہ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں