رانا تنویر

سیاستدان نگران وزیراعظم بنا تو الیکشن بروقت ہونگے، رانا تنویر

اسلام آباد( گلف آن لائن)وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ اگر سیاستدان نگران وزیراعظم بنا تو الیکشن بروقت ورنہ تاخیر کا امکان ہے۔

شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ ہم نے تعلیمی شعبے میں کامیابیاں حاصل کی ہیں، اسکلز، ٹیچرز ٹریننگ اور کوالٹی ایجوکیشن کی بنیاد رکھ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہاولپور یورنیورسٹی سکینڈل میں میرا بیٹا بھی ملوث ہوتا تو اس کے خلاف بھی کارروائی کرتا۔انہوں نے کہا کہ سکینڈل کی تحقیقات کے لئے چار اداروں کو ذمہ داری سونپ رکھی ہے، رپورٹ آنے پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر سیاستدان نگران وزیراعظم بنا تو بروقت الیکشن ہوں گے ورنہ تاخیر کا امکان ہے البتہ میں نگران وزارت عظمی کا امیدوار نہیں ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں