صدر محمود عباس

غزہ میں 2007 کی بغاوت نے ہمارے لیے ایک نئی نکبہ کا باعث بنی، محمود عباس

مقبوضہ بیت المقدس(گلف آن لائن)فلسطینی صدر محمود عباس نے مصر میں ہونے والے قومی مفاہمتی کانفرنس میں اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں 2007 کی بغاوت نے فلسطینیوں کو ایک نئی تباہی میں ڈال دیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ان کا اشارہ سنہ 2007 میں حماس اور تحریک فتح کے درمیان سیاسی محاذ آرائی کی طرف تھا جس کے بعد حماس نے غزہ سے تحریک فتح کو نکال باہر کرتے ہوئے اپنی حکومت قائم کر لی تھی جب کہ غرب اردن میں تحریک فتح نے حماس کو حکومت سے بے دخل کر دیا تھا۔

اس کے بعد اب تک دونوں فریقوں کے درمیان مفاہمت کی کئی کوششیں ہو چکی ہیں مگر ابھی تک وہ غیر مثر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تقسیم ختم ہونی چاہیے اور پی ایل او عوام کی واحد نمائندہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی پرامن مزاحمت ہماری جدوجہد کو جاری رکھنے کا بہترین طریقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جلد از جلد انتخابات کا انعقاد چاہتے ہیں مگر اس کے لیے شرط یہ ہے کہ یہ مشرقی یروشلم میں بھی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں