باسمتی چاول

مقامی مارکیٹ میں استحکام، روس نے چاول برآمد پر 31 دسمبر تک پابندی لگادی

ماسکو(گلف آن لائن)بھارت اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے بعد روس نے بھی چاول کی برآمدات پر پابندی لگا دی۔

روسی خبر ایجنسی کے مطابق روسی حکومت کا کہنا تھا کہ چاول کی برآمدات پر 31 دسمبر تک عارضی پابندی لگا رہے ہیں۔

روسی حکومت کا مزید کہنا تھا کہ فیصلہ مقامی مارکیٹ میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔ پابندی سے یوریشین اکنامک یونین کے رکن ممالک متاثر نہیں ہوں گے۔
روسی حکومت نے کہا کہ چاول کی برآمدات انسانی امداد کے لیے کی جاسکے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں