شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کی ایک بار پھر بھارت کو مذاکرات کی پیشکش

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کوئی آپشن نہیں ہے، خدانخواستہ کوئی جوہری تصادم ہوا تو یہ بتانے کےلئے کوئی نہیں بچے گا کہ ہم کون تھے؟، ہمسائیہ ملک سنجیدہ معاملات کو میز پر بیٹھ کر حل کرے، پاکستان امریکا سے بھی باہمی اعتماد اور احترام کی بنیاد پر بہترین تعلقات چاہتا ہے ،ایسے تعلقات نہیں جس میں دونوں ملک ایک دوسرے کو دھوکا دینے کی کوشش کریں۔

وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے معدنیات کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے منعقد کیے گئے ’پاکستان منرل سمٹ‘ میں شرکت کی۔شہباز شریف نے سمٹ سے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اپنے ہمسائے سے بات کرنے کے لیے بھی تیار ہے مگر اس شرط پر کہ ہمسایہ بات کرنے پر سنجیدہ ہو اور سنجیدہ معاملات کو میز پر بیٹھ کر حل کرے۔

انہوں نے کہا کہ اب جنگ کوئی آپشن نہیں ہے، خدانخواستہ کوئی جوہری تصادم ہوا تو یہ بتانے کےلئے کوئی نہیں بچے گا کہ ہم کون تھے؟انہوںنے کہاکہ پاکستان امریکا سے بھی باہمی اعتماد اور احترام کی بنیاد پر بہترین تعلقات چاہتا ہے لیکن ایسے تعلقات نہیں جس میں دونوں ملک ایک دوسرے کو دھوکا دینے کی کوشش کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں