statistic house

ایک ماہ میں مہنگائی میں 3.46 فیصد کا اضافہ ، مجموعی شرح 28.31فیصد تک پہنچ گئی

اسلام آبا د(گلف آن لائن)ایک ماہ میں مہنگائی میں 3.46 فیصد کا اضافہ ہوگیا، مجموعی شرح 28.31فیصد تک پہنچ گئی ۔ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے جس کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 28.31 فیصد تک پہنچ گئی، شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 3.57 فیصد کا اضافہ ہوا ۔

ادارہ شماریات کے مطاب قدیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح میں 3.30 فیصد کا اضافہ ہوا، ایک سال میں سگریٹ کی قیمت میں 123.46 فیصد کا اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں آٹا 102.43 فیصد کا اضافہ ہوا، چائے 97.26 فیصد، چاول 68.87 فیصد اور گندم 66.58 فیصد مہنگی ہوئی، ایک سال میں آلو 60.66 فیصد، مرغی 58.13 فیصد اور چینی 56.45 فیصد مہنگی ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق گوشت، دالیں، تازہ دودھ، تازہ سبزیاں، کوکنگ آئل اور بیسن مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں ۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ماہ بجلی 39.88 فیصد اور ٹرانسپورٹ سروس کی قیمتوں میں 4.01 فیصد کا اضافہ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں