معین علی

معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے پھر ریٹائرمنٹ لے لی

لندن (گلف آن لائن)انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ایک بار پھر ریٹائرمنٹ لے لی۔

تفصیلات کے مطابق معین علی 2021 کے سیزن کے اختتام پر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے تھے تاہم پھر رواں سال ایشز سیریز سے کچھ دن قبل انگلش اسپنر جیک لیچ کی انجری کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کی جانب سے معین علی سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کیلئے رابطہ کیا گیا تھا۔ٹیم مینجمنٹ سے رابطے کے بعد معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ واپس لیتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز میں شرکت کی۔ایشز سیریز کا آخری میچ جیتنے کے بعد برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے معین علی نے کہا کہ اب میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو چکا ہوں، اگر بین اسٹوکس نے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کیلئے مجھے دوبارہ میسج کیا تو میں اسے ڈیلیٹ کر دوں گا۔

معین علی نے کہا کہ میں نے واقعی ٹیسٹ کرکٹ سے بہت لطف اٹھایا ہے اور اسے جیت کے ساتھ ختم کرنا اچھا ہے۔انگلینڈ کی ایشیز ٹیسٹ کے آخری میچ میں جیت کے ساتھ ہی انگلش فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ بھی کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے۔واضح رہے کہ معین علی نے حالیہ ایشز کے 4 ٹیسٹ میچز میں مجموعی طور پر 180 رنز بنائے اور 9 وکٹیں حاصل کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں