پاک

پاکستان دہشت گردی کیخلاف افغانستان کی صلاحیت بڑھانے کیلئے تیار ہے، ترجمان وزارتِ خارجہ

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزارتِ خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گرد تنظیموں کا مقابلہ کرنے کے لیے افغانستان کی صلاحیت بڑھانے کیلئے تیار ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے افغانستان سے دہشت گردی کیخطرے سے متعلق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ریمارکس کی وضاحت کر تے ہوئے کہاکہ وزیر خارجہ کے ریمارکس نہ تو نئے ہیں اور نہ ہی غیر معمولی، پاکستان نے ہمیشہ کہا ہے کہ وہ ملکی یا غیر ملکی تمام خطرات کے خلاف اپنے دفاع کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اْنہوں نے کہا کہ افغان سر زمین پاکستان کے اندر دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے لانچنگ پیڈ نہ بنے۔انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے افغانستان کے ساتھ بات چیت کی پالیسی کا اعادہ ہے۔وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں