سینیٹراعظم نذیر تارڑ

آئین کی پابندی سب سے زیادہ چیف جسٹس پاکستان پر لاگو ہوتی ہے، اعظم نذیرتارڑ

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آئین کی پابندی سب سے زیادہ چیف جسٹس پاکستان پر لاگو ہوتی ہے۔اعظم نذیر تارڑ نے فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس میں پاکستان بار کونسل کے بلاک کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ آج اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ کیے وعدے پورے کردیے ہیں، اس منصب پرمیری اولین ترجیح اپنی برادری کے مسائل کا حل بھی تھا۔

اْنہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرکا بل مشاورت کے تحت بنایا گیا، آئین کی پابندی سب سے زیادہ چیف جسٹس پاکستان پر لاگو ہوتی ہے۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ماضی میں دیکھا گیا کہ سربراہ ادارے کا آیا اور سب کچھ اوپر نیچے ہوتا رہا، پارلیمنٹ میں بل پیش ہوئے ہیں، ابھی بہت کام پڑا ہے۔

اْنہوں نے کہا کہ جہاں جامعات کی ضرورت ہوگی وہاں مکمل جائزہ لینے کے بعد کام ہوگا، جلد بازی میں لیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد نہیں ہوگا۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کے حکم کے مطابق کچھ بل ایسے ہیں جن پر وزارت قانون غور کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں