سنیتا مارشل

سنیتا مارشل کا طیارہ حادثے میں جاں بحق ماڈل زارا عابد کیلئے انصاف کا مطالبہ

کراچی (گلف آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سنیتا مارشل نے کراچی ایئرپورٹ کیقریب ماڈل کالونی میں ہونے والے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والی ماڈل زارا عابد کے حق میں اپنی آواز اْٹھائی ہے۔

زارا عابد ایک باصلاحیت ماڈل تھیں جنہوں نے ابھی ایک ایوارڈ جیتا تھا اور زندگی میں آگے بہت کچھ حاصل کرنے کی منتظر تھیں لیکن بدقسمتی سے طیارہ حادثے میں ان کا انتقال ہوگیا۔سنیتا مارشل نے نجی ٹی وی کے ایک مارننگ شو میں انکشاف کیا کہ زارا عابد اپنے گھر کی واحد کفیل تھیں۔اْنہوں نے کہا کہ جب پی آئی اے کے طیارے کا حادثہ ہوا تو حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ وہ متاثرین کی خاندان والوں کی مالی امداد کریں گے لیکن میں نے ابھی اس حوالے سے اخبار میں ایک خبر پڑھی کہ اس طیارہ حادثے کے متاثرین کو ابھی تک انصاف نہیں ملا ہے۔

سنیتا مارشل نے کہا کہ ابھی تک اس معاملے کی تحقیقات مکمل نہیں ہوئی ہیں اور یہ پتہ نہیں چلا کہ یہ حادثہ کس کی غلطی کی وجہ سے پیش آیا اور کس کو سزا ملنی چاہیئے۔اْنہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کے پاس اس وقت اقتدار ہے ان میں سے کوئی میری آواز سن رہا ہے تو میری ان لوگوں سے درخواست ہے کہ یہ بہت سنگین معاملہ ہے اور اس حوالے سے حکومت کو سنجیدہ اقدامات کرنے چاہئیں۔اْنہوں نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ اس حادثے میں جن لوگوں نے اپنے پیاروں کو کھویا ہے وہ اس حادثے کی وجہ جاننے کا حق رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں