سلمان بٹ

پاکستان نے حال ہی میں اچھی کرکٹ کھیلی جس سے بھارت پر پریشر ہے،سلمان بٹ

لاہور (گلف آن لائن)سابق کرکٹر سلمان بٹ نے حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جانب سے جاری ورلڈکپ پرومو میں پاکستان کی شکست دکھانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت یا آئی سی سی سے اور توقع بھی کی کیا کی جاسکتی ہے؟ ہمیں اس معاملے کو زیادہ سنجیدہ نہیں لینا چاہیے۔سلمان بٹ حال ہی میں پوڈ کاسٹ انٹرویو میں شریک ہوئے جس دوران میزبان نادر علی نے سلمان بٹ سے آئی سی سی کے جاری ورلڈکپ پرومو سے متعلق سوال کیا۔

اس پر سلمان بٹ نے کہاکہ مجھے اس پرومو کو دیکھ کر کوئی حیرانی نہیں ہوئی کیوں کہ آپ ان سے اور کیا توقع رکھ سکتے ہیں؟ انہوں نے پاکستان کے ساتھ اب تک اچھا کیا کیا ہے؟ ان سے امید لگا کر ہم اپنے ہی جذبات کو ٹھیس پہنچاتے ہیں اور پھر آخر میں ہم سب اسی کو ڈسکس کررہے ہوتے ہیں، یہ لوگ ہم سے یہی تو خواہش کرتے ہیں کہ جو فائر ہم پر کیا گیا ہم اس پر بات کریں، لہٰذا ہمیں اس معاملے کو اتنی اہمیت ہی نہیں دینا چاہیے، ہم ایسی چیزوں کو خاطر میں ہی کیوں لائیں جو ہمیں ڈسٹرب کریں، اگر آئی سی سی نے ایک پرومو چلایا ہے تو پاکستان بھی اپنا پرومو چلاسکتا ہے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ آئی سی سی’ راصل بی سی سی آئی ہے ، آپ مجھے بتائیں پوری دنیا میں کرکٹ کو فنڈز کون کررہا ہے؟ دنیا بھر میں کرکٹ فنڈز پر چل رہی ہے اور سب جانتے ہیں کہ یہ فنڈز کون کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت جو بھی کرے ایسے عمل ان کی ٹیم پر پریشر کا سبب بنتے ہیں ان سب چیزوں سے پاکستان ٹیم پر پریشر نہیں پڑتا۔ سلمان بٹ نے اپنے وقت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ہم جب بھی بھارت سے کھیلنے جاتے تھے تب ہم پر کوئی پریشر نہیں ہوتا تھا، ہار جیت ضرور ہوتی تھی لیکن ہم کبھی یہ سوچ کر بھارت کے سامنے نہیں جاتے تھے کہ یہ ٹیم ہمیں ہراسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت ہم سے پریشر میں کھیلتا ہے، ہم بھارت سے پریشر لے کر نہیں کھیلتے، پاکستان نے حال ہی میں بھارت کیخلاف اچھی کرکٹ کھیلی ہے جس کے باعث اب بھی ان پر پریشر ہے ہم پر نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں