اداکار حمزہ علی عباسی

حمزہ علی عباسی بھی بچوں سے جبری مشقت کیخلاف بول پڑے

کراچی (گلف آن لائن)اداکار حمزہ علی عباسی نے بچوں سے جبری مشقت کیخلاف ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔ٹوئٹرپر نادیہ جمیل نے اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی کا ویڈیو پیغام پوسٹ کیا جس میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تنگ معاشی حالات کے باوجود بچوں سے مشقت کو عام نہ بنایا جائے۔ویڈیو پیغام میں حمزہ علی عباسی کو معاشرے مخیر اور صاحب حیثیت حضرات سے مخاطب ہوتے ہوئے دیکھا و سنا جاسکتا ہے۔

انہوں نے صاحب حیثیت افراد پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ملازمین کو رکھتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کے وہ بچوں سے کام نہ لیں اور اگر کوئی غریب خاندان معاشی تنگ دستی کی وجہ سے اپنے بچوں کو تعلیم کی بجائے کام پر زور دیتا ہے تو کوشش کریں کہ ان کی مدد کریں تاکہ وہ غربت کے چکر سے نکل سکیں اور بچوں کو تعلیم کی بجائے کام پر نہ لگنا پڑے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہمیں اس کام کی شروعات اپنے گھر سے کرنی چاہئے اور اس بات کو جتنا ممکن ہوسکے اتنا یقینی بنائیں کہ بچوں سے جبری مشقت نہ کروائی جائے، ان پر وحشیانہ ظلم و جبر نہ کیا جائے کیونکہ کئی بچے پہلے ہی اس ظلم و جبر کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹے ہیں۔حمزہ علی عباسی کے مطابق بچوں سے ان کا بچپن چھین کر انہیں محنت مزدوری پر نہ لگایا جائے بلکہ انہیں تعلیم اور ہنر سکھا کر غربت کی اس چکی سے نکالا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں