حبیب الرحمن زبیری

ڈنگ ٹپائو ،شارٹ ٹرم پالیسیوں سے معیشت کو پائوں پر کھڑا نہیں کیا جا سکتا’ حبیب الرحمن زبیری

لاہور(گلف آن لائن)ٹیکس ایجوکیشن اینڈ لرننگ کے چیئرمین قاری حبیب الرحمن زبیری نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے ہر آنے والی حکومت نے معیشت کو تختہ مشق بنایا ،اگر 23کروڑ عوام کے ملک کا نظام چلانا ہے تو معیشت کو سیاست سے الگ کرنا ہوگا اور اتفاق رائے سے طویل المدت پالیسیاں بنانا ہوں گی ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ معیشت کو درست سمت میں گامزن کرنے کے لئے نجی شعبے کے ماہرین سے بھی مدد لینی چاہیے لیکن حکمران اور بیورو کریسی دائرے سے باہر دیکھنے کے لئے تیار نہیں ۔

حکومت بتائے کن لوگوں کی چوری کی وجہ سے گردشی قرضوں کا پہاڑ کھڑا ہوا ہے ، عوام کی اکثریت تو بجلی اور گیس کی بلوں کی مد میں اپنی بساط سے بڑھ کر ادائیگیاں کر رہے ہیں ، سرکا ر کے محکموںکے ذمے اربوں روپے واجب الادا ہیں اس کے بارے میں کیوں بات نہیں کی جاتی ۔

حکومت کی ناک کے نیچے مختلف سرکاری محکمے اور کارپوریشنز سالانہ اربوں روپے کا خسارہ کر رہی ہیں ، ایسے تمام محکموں کی فی الفور نجکاری کی جانی چاہیے

انہوں نے کہا کہ ڈنگ ٹپائو اور شارٹ ٹرم پالیسیوں سے معیشت کو پائوں پر کھڑا نہیں کیا جا سکتا ، اس کے لئے نئے سرے سے سیاست سے پاک سٹرکچر بنانا ہوگا اور معیشت کو چلانے کی ذمہ داری مشترکہ طور پر حکومت اور نجی شعبے کے سپرد ہونی چاہیے اور اس کی نگرانی کے لئے بھی با اختیار بورڈ بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں