لیپ ٹاپ

بھارت کا بغیر لائسنس لیپ ٹاپ،ٹیبلٹس کی درآمد پر پابندی کااعلان

نئی دہلی( گلف آن لائن)بھارت نے لیپ ٹاپ، ٹیبلٹ اور پرسنل کمپیوٹر کی درآمد کے لیے فوری طور پر لائسنس کی شرط عاید کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس اقدام سے ایپل، ڈیل اور سام سنگ جیسی کمپنیوں کو شدید دھچکا لگ سکتا ہے اور انھیں مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے پر مجبور کیا جاسکتا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت میں موجودہ قوانین کمپنیوں کو آزادانہ طور پر لیپ ٹاپ درآمد کرنے کی اجازت دیتے ہیں، لیکن نئے قانون کے تحت ان مصنوعات کے لیے خصوصی لائسنس لازمی قرار دیا گیا ہے۔

بھارت نے قبل ازیں سنہ 2020 میں ملک میں آنے والی ٹی وی کی کھیپوں کے لیے ایسی ہی پابندی عاید کی تھی۔اس صنعت سے وابستہ عہدے داروں کا کہنا تھا کہ لائسنس کے نظام کا مطلب یہ ہوگا کہ وہ ہر نئے ماڈل کے لانچ کے لیے طویل انتظار کریں گے ، اور یہ بھارت میں تیوہاروں کے موسم سے ٹھیک پہلے آئے گا جب عام طور پر فروخت میں اضافہ ہوتا ہے۔

حکومت نے اپنے نوٹی فکیشن میں اس اقدام کی کوئی وجہ نہیں بتائی، لیکن وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت اپنے میک ان انڈیا منصوبے کے تحت مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ دے رہی ہے اور درآمدات کی حوصلہ شکنی کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں