،ارباز خان

والد صاحب نے ہیلن سے شادی کی لیکن کبھی انکو ہم پر مسلط کرنے کی کوشش نہیں کی،ارباز خان

ممبئی (گلف آن لائن)بالی ووڈ اداکار ارباز خان نے اپنی سوتیلی والدہ کے ساتھ اپنے رشتے کے متعلق بات کی۔ہیلن، سلیم خان کی دوسری اہلیہ ہیں لیکن انہوں نے پہلی اہلیہ سلمیٰ کے ساتھ بھی شادی کو برقرار رکھا ہے۔

حال ہی میں انٹرویو دیتے ہوئے ارباز خان نے کہا کہ والد صاحب نے ہیلن سے شادی کی لیکن کبھی ان کو ہم پر مسلط کرنے کی کوشش نہیں کی، ان کو معلوم تھا کہ ان بچوں کیلئے ان کی ماں زیادہ اہم ہے۔ارباز کا کہنا تھا کہ ہیلن نے بھی کبھی فیملی کو توڑنے کی کوشش نہیں کی، وہ صرف اس بات پر خوش ہیں ان کی زندگی میں کوئی ہے (سلیم خان) جو ان کیلئے ہمیشہ دستیاب رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہیلن کو احساس تھا کہ والد کی اپنی فیملی ہے، بیوی ہے، بچے ہیں اور وہ اس سب کو خراب نہیں کرنا چاہتی تھیں۔ارباز خان کا کہنا تھا کہ میری والدہ کو شروع میں مشکلات ہوئی تھیں لیکن وقت گزرنے کے ساتھ سب حل ہوگئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم سب ایک دوسرے سے جدا نہیں ہوسکتے۔خیال رہے کہ سلیم خان اور سلمیٰ کے 4 بچے سلمان خان، ارباز خان، سہیل خان اور بیٹی الویرا اگنی ہوتری ہیں۔ سلیم خان نے ہیلن کے ساتھ ارپیتا کو گود لیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں