جاوید قصوری

صوبائی دارالحکومت لاہور میں جرائم کی وارداتوںمیں 25فیصداضافہ تشویشناک ہے ‘ جاوید قصوری

لاہور( گلف آن لائن)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں جرائم کی وارداتوںمیں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں جرائم کی وارداتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔

خواتین اور معصوم بچوں کے ساتھ جنسی درندگی کے واقعات بھی تھم نہیں سکے۔ سفاک ملزمان بلا خوف و خطر آزادانہ دندناتے پھرتے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔جرائم کی وارداتوں نے عوام سے سکھ کا چین چھین لیا ہے اور زندگی اجیرن بنادی ہے۔انہوں نے کہا کہ سنگین جرائم میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

2021 کے دوران سنگین نوعیت کے2125 ۔ 2022کے دوران 2634 جبکہ رواں سال اب تک 4ہزار سے زائدمقدمات درج ہو چکے ہیں۔پولیس کے اپنے اعداد وشمار کے مطابق سال 2021 کے دوران 3632 افراد قتل ہوئے۔سال 2022کے دوران 4226افراد کو قتل کیا گیاجبکہ رواں سال کے دوران اب تک 3270افراد قتل ہوچکے ہیں۔

اسی طرح 2021کے دوران ڈکیتی اور راہزنی کی6158 سال2022میں 6520وارداتیں ہوئیں جبکہ رواں سال کے دوران اب تک 5ہزار سے زائد وارداتیں ہوچکی ہیں۔ سال 2021کے دوران گینگ ریپ کے 171۔2022میں 174 جبکہ رواں سال اب تک 100سے زائد وواقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ ملک میں جنگل کا قانون ہے۔

انصاف نام کی کوئی چیز نہیں۔ ملک کے اندر جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون رائج ہے۔ تھانہ کلچر اشرافیہ کو ریلیف فراہم کرتا ہے جبکہ غریب عوام اپنے ساتھ ظلم و زیادتی کے ہونے کے باوجود تھانہ جانے سے گھبراتے ہیں۔ جب تک عوام کا پولیس کے نظام پر اعتماد بحال نہیں ہوگا اس وقت تک حالات سازگار نہیں ہوسکتے۔

محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہاکہ پر امن اور کرپشن فری پاکستان ہر پا کستانی کا خواب ہے ، اس کی تکمیل کے ضروری ہے کہ قوم محب وطن ، پڑھی لکھی اور ایماندار قیادت کو موقع دے۔ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم دونوں نے عوام کو دھوکہ دیا اورجذبات کو مجروع کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں