ہیما مالنی

فلموں میں دوبارہ کام کیلئے تیار ہوں، منفی کردار نہیں کروں گی، ہیما مالنی

ممبئی(گلف آن لائن)بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ ہیما مالنی نے کہاہے کہ وہ دوبارہ فلموں میں کام کیلئے تیار ہیں لیکن منفی کردار نہیں کرسکتی کیونکہ میں کسی کا بھی برا سوچ ہی نہیں سکتی۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ہیما مالنی نے کہاکہ اگر مجھے صحیح فلمی کردار کی پیشکش ہوئی تو دوبارہ کام کرسکتی ہوں۔

انہوںنے کہاکہ پیشکش کردہ کردار میری عمر کے لحاظ سے مناسب ہونا چاہیے۔ہیما مالنی نے کہاکہ میں کسی کا بھی برا نہیں سوچتی تو منفی کردار کیسے کرسکتی ہوں، فلمی کردار مثبت ہونا چاہیے اور اس سے مثبت پیغام پہنچنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں