1

حرمین شریفین میں ماسک پہننا انفیکشن سے بچائو ہے، انتظامیہ

مکہ مکرمہ (گلف آن لائن )حرمین شریفین میں جنرل سکیورٹی ادارے نے مسجد حرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں آنے والے زائرین کے لیے ماسک پہننے کی اہمیت کو ایک مرتبہ پھر اجاگر کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پبلک سکیورٹی نے ٹویٹر کے ذریعے مزید کہا کہ المسجد الحرام اور المسجد النبوی اور ان کے صحنوں میں ماسک پہننا آنے والے کی حفاظت کرتا اور دوسروں کو بیماریوں کے انفیکشن سے بچاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں