1

چین کا اپنی علا قائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات جاری رکھنے کا اعلان

بیجنگ (گلف آن لائن)چینی کوسٹ گارڈ کے ترجمان نے رین آئی ریف کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ رن آئی ریف قدیم زمانے سےہی چین کے نان شا جزائر کا حصہ رہی ہے۔

سنہ 1999 میں فلپائن کے ایک جنگی جہاز نےغیر قانونی طور پر رین آئی ریف کے ساحل پر دانستہ اسٹرینڈنگ کی ۔فلپائن نے بارہا وعدہ کیا تھا کہ اسٹرینڈڈ جہاز کو ہٹایا جائے گا ، لیکن 24 سال گزرنے کے بعدبھی فلپائن نےاس جنگی جہاز کو نہیں ہٹایا بلکہ اسے مضبوط بنانے اور رن آئی ریف پر مستقل قبضہ حاصل کرنے کی کوشش کی ۔

فلپائن کی جانب سے یہ اقدام چین کی خودمختاری ، اس کے اپنے وعدوں، بین الاقوامی قوانین نیز بحیرہ جنوبی چین میں فریقین کے طرز عمل سے متعلق چین اور آسیان ممالک کے درمیان دستخط شدہ اعلامیے کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔

پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ترجمان نے کہا کہ چین نے سفارتی ذرائع کے ذریعے فلپائن سے اپنے خدشات کا بار ہا اظہار کیا اور یہ تجویز دی ہےکہ دونوں فریق رین آئی ریف کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے بات چیت کریں ،تاہم فلپائن کی طرف سے اس کا جواب دینے سے انکار کردیا گیا ہے۔

چینی کوسٹ گارڈ کے ترجمان نے کہا کہ رین آئی ریف کے معاملے پر چین کا موقف واضح اور پختہ ہے۔ چین اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات جاری رکھے گا اور ساتھ ہی فلپائن سے ایک مرتبہ پھر مطالبہ کرتا ہے کہ وہ چین کی تجویز کو قبول کرکے مذاکرات کے ذریعے چین کے ساتھ مل کر رین آئی ریف کی صورتحال پرقابو پانے کےلیے ٹھوس اقدامات کی کوشش کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں