میاں خرم الیاس

پاک ایران سٹریٹیجک معاہدہ سے تجارت5ارب ڈالر تک بڑھنے سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا’میاں خرم الیاس

لاہور (گلف آن لائن )چیئرمین ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن لاہو میاں خرم الیاس نے پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کی طرف سے تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایران سٹریٹیجک معاہدہ سے دونوں ممالک کے درمان تجارت5ارب ڈالر تک بڑھنے سے ملکی صنعتی شعبہ ترقی کرے گا ۔

ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین سہیل اکبر،احسن منیر چاولہ وائس چیئرمین کے ہمراہ صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے پاکستان ایران کے درمیان 5سالہ سٹریٹیجک معاہدہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاہدہ سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

انہوںنے کہا کہ بارٹر ٹریڈ پالیسی سے ایران سے تجارت و برآمدات اور درآمدات میں اضافہ ہوگا ،پاکستان کی ایران سے مال کے بدلے مال کی تجارت (بارٹر سسٹم ) کے ذریعے ایران سے 20فیصد سے زائد بارٹر تجارت ہوگی،باقی تجارت پہلے کی طرح جاری رہے گی ۔ وزارت تجارت کے مطابق بارٹر سسٹم میں رقوم کی منتقلی نہیں ہوتی حکومت نے اس حوالہ سے یکم جون کو ایس آر او بھی جاری کردیا ہے جس کے تحت ایران سیمت تین ممالک کے ساتھ مال کے بدلے مال کی تجارت ہوگی ۔

بارٹر تجارت کا مقصد ڈالر پر دبائو کم کرنا ہے۔پاکستان کے ہمسائیہ ممالک سے بارٹر تجارت میں بتدریج اضافہ کیا جاتا رہے گا۔انہوںنے کہا کہ بارٹر تجارت سے ڈالر پر انحصار کم ،معیشت مستحکم اور کاروبار ی سرگرمیاں بڑھیں گی۔میاں خرم الیا نے کہا کہ گواد ر میںبجلی کی فراہمی میں ایران نے بہترین کردار ادا کیا ۔دونوں ممالک کے درمیان پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کی تکمیل،پاک ایران بارڈر مارکیٹوں کے قیام سے دونوں ممالک میں تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں