حافظ نعیم الرحمان

جاتے جاتے حکومت نے پاکستان کا برا حال کر دیا، حافظ نعیم الرحمان

کراچی (گلف آن لائن)جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جاتے جاتے حکومت نے پاکستان کا برا حال کر دیا۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ادارہ نورالحق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کی مدت ہوری یو گئی ہے اور صوبائی حکومت بھی چند دن کی مہمان ہے۔انہوں نے کہا کہ جاتے جاتے حکومت نے پاکستان کا برا حال کر دیا اور نگران حکومت کو بھی آئی ایم ایف کے حوالے کر گئے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتی آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں، آنے والے وقت میں پیٹرول کی قیمت مزید مہنگی ہو گی۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سندھ میں پندرہ سال کی حکومت کی لیکن آج بھی شہری بنیادی سہولیات سے محرم ہیں۔ کراچی میں پانی کی بوند بوند کو شہری ترس رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ نواب شاہ کا حال دیکھا وہاں ٹرین حادثے کے بعد کیا ہوا، ٹرانسپورٹ کا برا حال ہے شرجیل انعام بس زبانی جمع خرچ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سے بھاری منیڈیٹ لینے والی پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم پر افسوس ہے، انہوں نے جعلی مرد شماری کی حمایت کی تھی، جس کی وجہ سے قومی اور صوبائی سیٹیں نہیں بڑھ سکیں جبکہ دوسری مرد شماری بھی جعلی کی گئی۔نعیم الرحمان نے کہا کہ اگر مردشماری ٹھیک ہو تو 36 سیٹیں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی میں 65 سیٹیں کراچی کو مل سکتی تھیں۔امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ کراچی کے شہریوں کے حقوق کو بیچا، آج ایم کیو ایم ڈھیڑ کروڑ شہریوں کو کھانے کی خوشیاں منا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں