ببرک شاہ

میرے پاس تمام آلات موجود ہیں حالات بہتر ہوتے ہی فلم یا ڈرامہ بنائوں گا’ ببرک شاہ

لاہور(گلف آن لائن)نامور اداکار ببرک شاہ نے کہا ہے کہ لاہور میں فلم اور ٹی وی کیلئے کوئی کام نہیں ہو رہا اس لئے ہم بھی خاموشی سے بیٹھے ہوئے ہیں ، میری پہلی ترجیح گھر کا کچن چلانا ہے جس کیلئے اپنے بزنس کا سیٹ اپ کر رہا ہوں ، میرے پاس تمام آلات موجود ہیں حالات بہتر ہوتے ہی فلم یا ڈرامہ بنائوں گا۔

گفتگو کرتے ہوئے ببرک شاہ نے کہا کہ انسان کی قسمت میں جو لکھا ہوتا ہے وہی ہوتا ہے ، کس نے کس شعبے میں کتنا کام کرنا ہے وہ آسمانوں پر طے ہے ، ہم نے صرف اپنی کاوش کرنا ہوتی ہے جو میں کر رہا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ حالات تو جیسے بھی ہیں لیکن لاہور میں شوبز سر گرمیاں مکمل مانند ہیں اور میرے جیسے بہت سے لوگ اس کا شکار ہیں ۔جب حالات میں ہیجان کی کیفیت ہو تو ایسے میں کون فلم یا ڈرامے کیلئے سرمایہ کاری کرے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں