یوٹیلیٹی اسٹورز

یوٹیلیٹی اسٹورز کی سبسڈی ختم ،بی ایس آئی مستحقین کے لیے چینی اور گھی مہنگے

لاہور(گلف آن لائن) یوٹیلیٹی اسٹورز کی سبسڈی ختم کر دی جس کے باعث بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت استفادہ کرنے والے مستحقین کے لیے چینی اور گھی مہنگے ہو گئے ،آزادی پیکج کے تحت 10کلو آٹے کا تھیلا648روپے جبکہ چاول اور دالوںپر 25روپے رعایت ہو گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 100 روپے کلو کر دی گئی ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کے لیے چینی 30 روپے مہنگی کی گئی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 53 روپے فی کلو مہنگا کر دیا گیا ہے، بی آئی ایس پی مستحقین کے لیے گھی 300 سے بڑھا کر 353 روپے کلو کر دیا گیا، آزادی پیکج کے تحت آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 648 روپے میں دستیاب ہوگا۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیر اعظم آزادی پیکج کا 11 اگست سے آغاز ہوگا، چاول اور دالوں پر 25 روپے فی کلو رعایت ہوگی، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے صارفین وزیر اعظم آزادی پیکج کے اہل ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں