فیروز خان

فیروز خان کی نجیبہ فیض سے محبت کی تردید، دوست قرار دے دیا

کراچی (گلف آن لائن) فلم و ٹی وی اداکار فیروز خان نے خود اور اداکارہ نجیبہ فیض سے متعلق پھیلی افواہوں پر خاموشی توڈ دی ہے۔گزشتہ روز اداکارہ نجیبہ فیض نے فیروز خان کیساتھ سیرو تفریح کی تصویریں شیئر کی تھیں جن کے بعد سوشل میڈیا پر شوبز میں نیا جوڑا بننے کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں۔

افواہوں پر فیروز خان کے سوشل میڈیا پر دوسری شادی اور نئی محبت ڈھونڈ نے سے متعلق کیے گئے کمنٹس نے بھی جلتی پر تیل کا کام کیا۔ دیگر حلقوں اور سوشل میڈیا پر نجیبہ کے ساتھ اپنا نام جوڑے جانے پر فیروز خان نے خود اِن افواہوں گلا گھونٹنے ہوئے اداکارہ کو اپنی دوست قرار دے دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں