پرچون سطح

دکانداروں نے پرچون سطح پر سرکاری نرخنامے کی بے توقیری کا سلسلہ جاری رکھا

لاہور(گلف آن لائن ) صوبائی دارالحکومت میں پرچون سطح پر دکانداروں نے سرکاری نرخنامے کی بے توقیری کا سلسلہ جاری رکھا ، دکانداروںنے پھل اور سبزیاں سرکاری نرخنامے کی بجائے دھڑلے سے من مانے نرخوں پر فروخت کیں ، شہریوںنے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے گراں فروشوں کے خلاف سختی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔گزشتہ روز سرکاری نرخنامے آلو کی قیمت جاری نہیں کی گئی تاہم 90سے100روپے کلو فروخت ہوا ۔

پیاز درجہ اول53کی بجائے65، پیاز درجہ دوم44کی بجائے50جبکہ پیاز درجہ سوم36کی بجائے40،ٹماٹر درجہ اول118کی بجائے130سے140، ٹماٹردرجہ دوم100کی بجائے120، ٹماٹر درجہ سوم85کی بجائے100،لہسن دیسی265کی بجائے300سے320،لہسن ہرنائی390کی بجائے440سے450،ادرک تھائی لینڈ920کی بجائے1100سے1150،ادرک انڈونیشیا760کی بجائے890سے900،کھیرا فارمی105کی بجائے120،میتھی270کی بجائے300سے320 ،بینگن145کی بجائے170سے180،بند گوبھی80کی بجائے100،پھول گوبھی145کی بجائے160سے170،

شملہ مرچ 165کی بجائے190سے200،بھنڈی105کی بجائے130سے140،شلجم140کی بجائے160،مٹر300کی بجائے350سے360،کریلا105کی بجائے130سے140،سبز مرچ درجہ اول115کی بجائے130سے140،سبز مرچ درجہ دوم53کی بجائے80،لیموں دیسی130کی بجائے150،ٹینڈے دیسی140کی بجائے160سے170،گھیا کدو105کی بجائے120سے130،پالک فارمی74کی بجائے85،گھیا توری64کی بجائے80،گاجر چائنہ110کی بجائے130جبکہ حلوہ کدو55کی بجائے70روپے کلو تک فروخت ہوا۔پھلوں میں سیب گاچہ درجہ اول165کی بجائے240سے250،سیب گاچہ درجہ دوم110کی بجائے160سے170، سیب گاچہ درجہ سوم95کی بجائے120،سیب وانا درجہ اول105کی بجائے140سے150،

سیب وانا درجہ دوم80کی بجائے100سے120،سیب ایرانی درجہ اول340کی بجائے440سے450، سیب ایرانی درجہ دوم200کی بجائے270سے280، سیب ایرانی درجہ سوم120کی بجائے150سے160،کیلا درجہ اول درجن145کی بجائے230سے240، سیب درجہ دوم درجن100کی بجائے150سے160، سیب درجہ سوم درجن55کی بجائے100،امرود درجہ اول130کی بجائے150،امرود درجہ دوم75کی بجائے90سے100،انار دیسی نیا190کی بجائے280سے290،آلو بخارا درجہ اول315کی بجائے400سے420،آلوبخارا درجہ دوم165کی بجائے240سے250،گرما70کی بجائے90سے100،خوبانی امری275کی بجائے340سے350،آڑو درجہ اول170کی بجائے240سے250،

آڑو درجہ دوم120کی بجائے150سے160،آم لنگڑا95کی بجائے150،آم فجری120کی بجائے140سے150،آم انور رٹول درجہ اول270کی بجائے300سے320،آم انور رٹول درجہ دوم155کی بجائے200سے220،آم چونسہ سفید 170کی بجائے200،انگور گولا155کی بجائے200،انگور سندر خانی260کی بجائے340سے350،ناشپاتی150،آم چونسہ کالا90کی بجائے120جبکہ کھجور ایرانی540کی بجائے630سے640روپے کلو فروخت ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں