رونالڈو

رونالڈو نے انسٹا گرام کی کمائی میں بھی میسی کو پیچھے چھوڑ دیا

مینلو پارک(گلف آن لائن) پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے انسٹا گرام سے کمائی کرنے میں بھی میسی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام سے دنیا کی مشہور شخصیات کی کمائی کرنے کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پہلے نمبر پر ہیں، رونالڈو ایک پوسٹ سے 32 لاکھ 30 ہزار ڈالر کماتے ہیں۔

دوسری جانب ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر لیونل میسی ایک پوسٹ سے 25 لاکھ 60 ہزار ڈالر کما کر دوسرے نمبر پر ہیں۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی انسٹا گرام کی ایک پوسٹ سے 11 کروڑ 45لاکھ روپے کماتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں