لی شانگ فو

چینی فوج عالمی امن کے تحفظ کے لیے ایک مضبوط قوت ہے، چینی وزیر د فا ع

ما سکو (گلف آن لائن)چینی اسٹیٹ کونسلر اوروزیردفاع لی شانگ فو نے کہا ہے کہ چین گلوبل سیکورٹی انیشی ایٹیو کے نفاذ اورافراتفری کی دنیا میں مزید استحکام اور مثبت توانائی فراہم کرنے کے لیے دوسرے ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہے۔

لی شانگ فو نے کہا کہ چینی فوج عالمی امن کے تحفظ کے لیے ایک مضبوط قوت ہے۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ما سکو میں منعقدہ گیارہویں ماسکو بین الاقوامی سلامتی کانفرنس میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم دوسرے ممالک کی مسلح افواج کے ساتھ ملٹری سکیورٹی حکمت عملی اور مختلف پیشہ ورانہ شعبوں میں عملی تعاون کے لیے باہمی اعتماد کو مضبوط بنانے، مشترکہ طور پر سکیورٹی تعاون کے پلیٹ فارم کی تشکیل اورعالمی سلامتی کے تحفظ کے لئے مزید خدمت سرانجام دینے کے خواہاں ہیں۔

لی شانگ فو نے نشاندہی کی کہ تائیوان امور چین کے داخلی امور ہیں اوراس معاملے میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کی گنجائش نہیں ہے، چین کی وحدت تاریخی رجحان ہے، تائیوان امور پر آگ سے کھیلنے اور “تائیوان کا استعمال کرتے ہوئے چین کو کنٹرول کرنے” کی کوشش ناکام ہوگی۔

کانفرنس کے دوران لی شانگ فو نے روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک اور دونوں افواج کے درمیان تعلقات اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے ایران، سعودی عرب، قازقستان اور ویتنام کے دفاعی محکموں اور مسلح افواج کے رہنماؤں سے بھی دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں