چیف جسٹس پاکستان

اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ریاست کا بنیادی فرض ہے، چیف جسٹس پاکستان

اسلام آباد (گلف آن لائن)چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ریاست کا بنیادی فرض ہے، آئین پاکستان اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔چیف جسٹس پاکستان سے سیمیول پیارے کی سربراہی میں اقلیتی وفد نے ملاقات کی۔اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ اقلیتوں کو درپیش چیلنجز کیلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ہر پاکستانی کو مذہبی آزادی حاصل ہے، سپریم کورٹ اقلیتوں کے حقوق کی امین ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے متعدد فیصلے بھی کیے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے مسیحی اور ہندو برادری کی عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے بھی اقدامات کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں